مظاہرین نے سڑکیں بند کردیں، بجلی کے بلز جلاڈالے
اسلام آباد /، مظفر آباد ، کراچی / لاہور: ملک بھر میں مہنگی بجلی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری آزاد کشمیر کے عوام نے محکمہ برقیات کو اپنی زمینوں سے بجلی کے پول اوردیگر تنصیات فوری اکھاڑنے کیلئے درخواست دیدی کہا کہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنا نظام سیمٹ لیں ہمیں بجلی نہیں چئایے ہیں۔
مانسہرہ میں انجمن تاجران کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شہر سمیت ضلع بھر میں تمام کاروباری آ مراکز بند رہے۔
پنڈ دادن خان میں انجمن تاجران کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن کی گئی۔ چیچہ وطنی میں بھی بجلی بلوں کے خلاف چیچہ وطنی بار کی کال پر مکمل ہڑتال کی گئی۔Video Player
تاجران کی بڑی تعداد نے احتجاج کے لیے مرکزی چوک سے واپڈا کے دفتر تک ریلی نکالی اور دفتر کے باہر دھرنا دیا۔
کامرہ کینٹ میں چھچھ کے علاقے میں بجلی بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے ظالمانہ ٹیکس کے خاتمے تک بل جمع نہ کرانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے غریب پر ظلم بند کرو اور سول نافرمانی کے نعرے لگائے۔1674595607486&width=500px
راولپنڈی میں سینکڑوں شہریوں نے بکرا منڈی آئیسکو گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کر لیا اور بجلی کے بل جلا ڈالے۔ شہریوں نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ بلز میں ٹیکسز کے نام پر ہمارا خون نچوڑا جا رہا ہے، نہ بل جمع کروائیں گے نہ گھروں سے بجلی کاٹنے دینگے۔ احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگیا اور گ
چارسدہ میں اے این پی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت و محکمہ واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مقررین نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں ساری بجلی ہائیڈل سے پیدا ہو رہی ہے، اس کے باوجود بجلی بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ وصول کی جا رہی ہے۔
صوابی میں چھوٹا لاہور اور کرنل شیر خان کلے میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے صوابی، مردان اور چھوٹا لاہور ، یارحسین روڈز کو بند کردیا۔ مظاہرین نے کہا کہ شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مزید امتحان میں نہ ڈالا جائے۔