اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پنجاب میں سیالکوٹ (سٹی 25، ایئر پورٹ 08)، منگلہ 24، لاہور قرطبہ چوک 22، سٹی 20، لکشمی چوک 17، تاج پورہ 15، ایئر پورٹ 12، جوہر ٹاؤن، گلبرگ 10، ثمن آباد 09، اقبال ٹاؤن 06، اپر مال 05، گلشن راوی 04، نشتر ٹاؤن 02، فرخ آباد میں 01 ملی میٹر ہوئی۔
جہلم میں 17، نارووال 14، اسلام آباد (گولڑہ 11، ایئر پورٹ 10، سیدپور 08، زیرو پوائنٹ 07، بوکرا 03)، گجرات 08، مری 06، راولپنڈی (شمس آباد 05، کچہری 03، چکلالہ 02)، گوجرانوالہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پٹن 18، میرکھانی 04، کاکول، کالام 03، دیر (بالائی)، دروش، مالم جبہ 01، گلگت بلتستان میں گوپس 08، بگروٹ07، چلاس، استور02، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 05 اور کوٹلی میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 42 ، دادو، خیرپوراور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا