دوسری جانب ایف بی آر نے اشیا کی غیرقانونی نقل وحمل اوراسمگلنگ روکنے کیلئے آزادکشمیرکوپاکستان سے ملانے والی 2شاہراہوں پر چوکیاں قائم کرلی ہیں۔

ایف بی آر نے کوہالہ پل اورمنگلہ پل پرچیک پوسٹیں قائم کیں اور چیک پوسٹوں کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

ایف بی آر کے مطابق کوہالہ پل پر قائم چیک پوسٹ کو 2 موبائل ٹیموں کی سہولت ہوگی، کوہالہ پل چیک پوسٹ کادائرہ اختیار مری ایکسپریس وے، جی ٹی روڈ اوربھوربن روڈ سے بارہ کہو تک ہے۔