پاک فوج اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر کا ضلع نیلم میں خطرات سے آگاہی اور محفوظ رویوں کے حوالے سے مل کر کام کرنے کا عزم۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میں بوم بوم بوائز نے برائٹ سٹار کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
نیلم: پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس اور پاک فوج کے اشتراک سے ضلع نیلم میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاجس کا انعقاد محفوظ رویوں کے پروگرام کے زیر اہتمام کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد شاہ کوٹ سپورٹس گراؤنڈ نیلم میں کیا گیا۔ٹورنامنٹ کا مقصد ضلع نیلم میں خطرات سے آگاہی اور محفوظ رویوں کو فروغ دینا تھا جس میں ضلع نیلم کی چھ ٹیموں نے شرکت کی اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
چیئرمین ہلال احمر آزادکشمیر اعجاز رضا نے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں پاک فوج کی 26 سندھ بٹالین کے میجر نعمان اور لیفٹیننٹ خذیفہ نے بھی شرکت کی۔
دو روزہ جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں چیئرمین ہلال احمر آزادکشمیراعجاز رضا کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع نیلم کی زیادہ تر آبادی لائن آف کنٹرول سے متصل ہے جو مختلف خطرات سے دو چار ہے جس میں ان پھٹہ دھماکہ خیز مواد اور کراس بارڈر فائرنگ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو ضلع نیلم کے لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ ضلع نیلم میں ماضی میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ نے 2010کے سیلاب کے علاؤہ سرگن میں پیشے آنے والے المناک حادثہ میں بھی بلا تفریق خدمات سر انجام دی ہیں۔
خطرات سے آگاہی اورمحفوظ رویوں کے پروگرام کے حوالے سے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر مستقبل میں بھی آگاہی مہمات چلائی جائیں گی تاکہ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کر کہ لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ چیئرمین اعجاز رضانے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، سول ڈیفنس اور دیگر سرکاری اداروں کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔چیئرمین ہلال احمر پاکستان نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسقبل میں بھی پاک فوج اور ریڈ کریسنٹ مل کر کام کریں گے اور ضلع نیلم کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گئے۔
اختتامی تقریب میں 26 سندھ بٹالین کے میجر نعمان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج اور ریڈ کریسنٹ کے باہمی اشتراک سے خطرات سے آگاہی اور محفوظ رویوں کے حوالے سے کوششوں کو فروغ دیا جائے گا۔ منعقدہ ٹورنامنٹ کے حوالے سے 26سندھ بٹالین کے میجر نعمان کا کہنا تھا کہ ضلع نیلم میں ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اور ہم اس ٹورنامنٹ کا سالانہ بنیادوں پر انعقاد کریں گے جس میں زیادہ ٹیموں کو موقع فراہم کیا جائے گا۔ میجر نعمان نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا تعاون اور ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلزار فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مسقبل میں بھی نوجوانوں میں مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہی مہم اور صحت مندسرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہے گی۔
اختتامی تقریب میں ڈی ایس پی راجہ عبد الخالق، ٹوریسٹ پولیس، سول ڈیفنس، محکمہ تعلیم، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاک فوج کے جوانوں نے بھی شرکت۔
علاوہ ازیں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے محفوظ رویوں کے پروگرام کو آرڈینیٹر یاسرکاظمی، پروگرام اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ منیجر نوید اعوان، فرسٹ ایڈ کوآرڈینیٹر یاسر جوش، خاندانی روابط کی بحالی کی پروگرام منیجر سدرہ اکرم قریشی، لوجسٹکس منیجر سبط الحسن گیلانی، ترجمان پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی عدنان قریشی، ڈسٹرکٹ لیزان آفیسر ناصر بخاری، طاہرہ کاظمی یوتھ آفیسر کے علاؤہ کمیونٹی فوکل پرسنز نیلم نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر چیئرمین ہلال احمر اعجاز رضا، سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ گلزار فاطمہ اور پاک فوج کے میجر نعمان نے جیتنے والی اور رنراپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کیئے گے۔اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے چیئرمین اعجاز رضا کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔