اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 8 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 4.76 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا زرمبادلہ ذخیرہ 14 کروڑ ڈالر کم ہوا ہے جب کہ بینکوں کے ذخائر سوا 9 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔
رواں سال 8 ستمبر تک اسٹیٹ بینک کے زرمبالہ ذخائر 7 ارب 63 کروڑ جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ ڈالر ہیں۔