
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی نے غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو پاکستان چھوڑنے کیلئے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، صوبائی وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، قانو ن نافذکرنے والے سول اور عسکری اداروں کےسربراہان شریک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک کی داخلی سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا اور عزم کا اظہار کیا گیاکہ عوام کی توقعات کے مطابق آئین اورقانون کی عملداری کویقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا اور غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکی افراد کی پراپرٹی اور تجارت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔