8 اکتوبر 2005 کی صبح پاکستان میں آئے 7.6 شدت کے زلزلے کو 18برس گزرگئے۔
8اکتوبرکے زلزلےسے آزادکشمیر، خیبرپختونخوا کےبعض علاقے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ اس زلزلے سے 30لاکھ افراد بےگھر ہوئےتھے، زلزلے کے ابتدائی تخمینے 88 ہزار اموات کی صورت میں سامنے آئے۔
زلزلے کے باعث دریائےکنہارکےکنارے واقع خوبصورت شہربالاکوٹ مکمل تباہ ہوگیا تھا، آزادکشمیر میں مظفرآباد سے باغ، راولاکوٹ سمیت کئی علاقوں میں تباہی کے دل سوز مناظر تھے۔
ایک اندازےکے مطابق 12000 طلبا و طالبات اور 1500 سے زائد اساتذہ زلزلےمیں زندہ درگور ہوئے۔
8 اکتوبر 2005 کے زلزلے سے 5لاکھ سے زائدگھر،سینکڑوں کلومیٹرسٹرکیں، پُل اور ذرائع مواصلات مکمل تباہ ہوئے۔
اس کے علاوہ سول، سرکاری و غیر سرکاری ادارے اس زلزلے کی تباہ کاریوں سے مفلوج ہو چکے تھے۔