نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 اکتوبر کے فیصلے کی توثیق کی گئی،،،،اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مالیاتی ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے،،،اس کے علاوہ کابینہ نے 2 ملزمان کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری بھی منظور کرلی ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،،،،امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 16سے 21 اکتوبر تک ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور یہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔،جواد میمن کے مطابق اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جب کہ وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشیں ہوسکتی ہے، جنوبی سندھ میں بھی سسٹم کے کچھ اثرات رہیں گے جس کے باعث کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے

برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی) کے مطابق گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے ہرات میں شدید زلزلہ آیا تھا جس نے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرکے رکھ دیا اور 4 ہزار سے زائد لوگ جان سے گئے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 5 بج کر 10 منٹ کے قریب ایک بار پھر زلزلے نے افغانستان کے تباہ شدہ صوبے ہرات کو ہلا کر رکھ دیا جہاں زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی چوروں کاگٹھ جوڑ توڑنےکے لیے ایف آئی اے سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے حیسکو، سیپکو اور پیسکو میں بجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑا جائے گا

ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں کمپنیوں میں بجلی چوری روکنے کے لیے ایف آئی اے ٹیم کی خدمات لی جائیں گی،ایف آئی اے کی فیلڈ فورس کے ساتھ ٹیم فراہم کی جائے گی، بجلی چوری کے خاتمے کی مہم کی یومیہ بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے جنوبی شہر خان یونس پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے ال آغا اور ابو صاحب فیملیز کے گھروں پر بغیر کسی وارننگ کے بم گرائے جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار 55 ہوگئی ہے جب کہ 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہیں۔

عدالت نے اپنا حکم نامہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز اور متعلقہ حکام تک پہنچانے کی ہدایت اور اس کی خلاف ورزی کرنے کی اطلاع دینے کے لیے ڈولفن فورس کو موبلائز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ جو گرین بیلٹس کو پارکنگ کیلئے استعمال کرتے ہیں انہیں 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے، پی ایچ اے ایسی گاڑیوں پر کلیمپس کے حصول کے لیے اقدامات کرے