او آئی سی نے غزہ کے ہسپتال پر حملہ شرمناک قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری جنگی بندی کا مطالبہ کر دیا۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ فلسطین کا فوری حل چاہتی ہے، اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینی عوام پر حملہ کیا، جس سے فلسطینی عوام کو نامساعد حالات کا سامنا ہے اور انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ کے ہسپتال پر حملے اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیرخارجہ نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اختتامی وزارتی اجلاس میں شرکت کی، او آئی سی اجلاس پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ طور پر بلایا تھا، اجلاس کے اختتام پر ایگزیکٹو کمیٹی نے غزہ کی صورتحال پر امت مسلمہ کے اجتماعی مؤقف کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ منظور کیا
اکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے نوٹسز جاری کردیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، نواز شریف کی جانب سے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیئے۔
سرائیل کے فضائی حملے میں ہسپتال کی عمارت زمین بوس ہو گئی، حملے کے بعد ہرطرف و چیخ و پکار سنائی دیتی رہی، حملے میں شہید ہونے والوں میں مریض، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف شامل ہے، متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے شہادتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، نشانہ بننے والے ہسپتال میں ہزاروں شہری علاج معالجے اور پناہ لینے کیلئے موجود تھے، قابض فوج نے اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر بھی فضائی حملہ کیا
اسلام آباد: عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے مقدمے کی جلد سماعت کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
شہری جنید رزاق کی جانب سے سپریم کورٹ میں مقدمے کی جلد سماعت کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کو اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں مقرر کیا جائے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کو شروع کردیا گیا ہے، سویلنز کے ٹرائل کو شروع کرنا سپریم کورٹ کے تین اگست کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔