آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی افواج کے فلسطین پر طاقت کے استعمال کو روکے، فلسطین کا دارالحکومت القدس الشریف ہے اس کی آزادی کی جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی اور غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ جنگ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور اندھا دھند ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے، شہری آبادی، تعلیمی و امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف صریح جرائم ہیں۔آرمی چیف نے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہونے والی آزاد ریاست فلسطین کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس الشریف ہے، غزہ میں تشدد کی تازہ لہر جبر، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے، اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی۔ نجاب پولیس نے سیکیورٹی رسک قرار دیا تو الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیےکہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کوسیکیورٹی نہیں دے سکتی توالیکشن کیسے کرائیں گے ، کمیشن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔
چیئرمین، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری، اسد عمر پیش ہوئے۔ حکومت نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے سے انکار کردیا۔ اس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کی اصل توہین ہوئی ہے، سپریم کورٹ میں ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار وکیل شاہ خاور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چار اپریل کو فیصلہ دیا کہ چودہ مئی کو پنجاب میں انتخابات کرائے جائیں، ہم نے اس لیے ایک ہی دن پورے ملک میں انتخابات کیلئے درخواست دی تاکہ اتفاق رائے پیدا ہو۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ یہی تو جھگڑا تھا کہ وہ فیصلہ تھا کیا، پنجاب انتخابات کیس کا آرڈر آف دی کورٹ کدھر ہے، بچوں کے آپسی جھگڑے پر یا زمین کے تنازع کو حل کرنے کیلئے فریقین میں باہمی رضامندی پیدا کی جاسکتی ہے، آئینی تقاضا پر عمل درآمد کیلئے عدالت کیسے کہہ سکتی ہے فریقین اتفاق رائے پیدا کریں، کیا سپریم کورٹ آئین کو تبدیل کرسکتی ہے، جتنی مرضی مفاہمت کریں، دنیا بھر کے پارلیمنٹ ارکان بیٹھ جائیں پھر بھی آئین واضح ہے۔، کمپنی اعلامیے کے مطابق ٹویوٹا کرولا گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی، ٹویوٹا یارس کی قیمت ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کم کردی گئی ہے اسی طرح فارچیونر کی قیمت میں 10 لاکھ 80 ہزار سے 13 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔
انڈس موٹر کمپنی کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق 24 اکتوبر سے بُک ہونے والی گاڑیوں پر کیا جائے گا۔، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر گھٹ کر 1975 ڈالر پر آگئی جس کے سبب ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
ملکی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت صرف 400 روپے گھٹ کر 209200 روپے پر ہوئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی صرف 343 روپے گھٹ کر 179355 روپے پر آگئی۔
88809 اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی