صیہونی فورسز نے غزہ پر جارحیت کی نئی داستان رقم کر دی، قابض اسرائیلی فوج کے خان یونس کے قریب فضائی حملے میں 30 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، صیہونی فورسز کے خان یونس کے قریب فضائی حملے میں 30 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 25 ویں میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دیدی۔

بھارت کے شہر بنگلورو میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا نے 157 رنز کے ہدف کا تعاقب 22.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاتھم نسانکا64 اور سدیرا سمارا وکرما 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسلام آباد سے 132 سے زائد افغان پناہ گزین پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے برطانیہ روانہ ہو گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کی نگرانی میں خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزین روانہ ہوئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ جانیوالے ایک خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزینوں کی سفری دستاویز سمیت تمام پروسیجرمکمل کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا الگ سے کاؤنٹرقائم کیا گیا تھا، پہلی پروازمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے لیے ائیربس 330 ساختہ طیارے استعمال کئے جا رہے ہیں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کل فیصلہ سنائیں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ایڈووکیٹ شاہ خاور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سائفر 9 مارچ کو وزیراعظم آفس کو موصول ہوا، فوری قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کر دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، نواز شریف اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر نے کہا کہ ریفرنس واپس لینے کی گنجائش صرف اس صورت میں ہے جب فیصلہ نہ سنایا گیا ہو، ہم نے زیر التوا کیسز سے متعلق تفصیل سے غور کیا، سب سے پہلے ایون فیلڈ ریفرنس کے کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہوں گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف کامیابی ہمارا مقدر ہو گی۔

25 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہیں بین الاقوامی و علاقائی سکیورٹی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ورکشاپ کے شرکا نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔

شرکا سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، سکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے دشمن قوتوں کی مسلسل کوششوں کے باوجود دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔