وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنیوالی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے بجلی اور تمام مواصلاتی رابطے کاٹ دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اندھیرے میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

، ترکیے کے 100 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترکیے کے ساتھ اشیاء کی تجارت کے معاہدے اور تذویراتی اقتصادی فریم ورک پر دستخط سمیت اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ گہری اقتصادی شراکت داری اور مضبوط رابطے آنے والے برسوں میں دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں مظاہرہ کیا جس میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  حکمرانوں آپ کا کام غزہ میں دوائی اور کھانا پہنچانا نہیں، غزہ کے عوام کو بچانا

،ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ملتان سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ  مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور  کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشن امپاسبل ہوگیا، انگلینڈ کی 6 میچز میں یہ پانچویں ہار ہے۔

لکھنؤ کے بریسبیو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رن بنائے، کپتان روہت شرما 87 رن بنا کر نمایاں رہے۔