ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ انخلا کے منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جا رہا۔ایک بیان  میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کا میڈیا کو دیا گیا بیان دیکھا، انخلاکے منصوبے کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں پرہوتا ہے، منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھاجا رہا، یہ فیصلہ پاکستان کے خود مختار قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کو مدنظر رکھ کرکیاگیا۔

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے یہاں سے میرےوالدین اور بھائیوں کے جنازے اٹھے۔

انہوں نے کہاکہ سی پی اوکوپتا ہے17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک میں ان کے پاس تھایا ان کوپتا ہے میں کہاں تھا۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے۔غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں سے متعلق حکام واضح کرچکے ہیں کہ 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنےکی ڈیڈلائن نہیں بڑھائی جائےگی۔سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پرمیپنگ اور جیو فینسنگ کرکے مشکوک افرادکی نشاندہی کرلی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے