صیہونی افواج کی بمباری میں ایک دن کا بچہ بھی شہید ہوگیا، فلسطینی صحافی نے سوشل میڈیا پر نومولود عدی ابو محسن کی کفن میں لپٹی تصویر جاری کی جس نے ہر دیکھنے والے کی آنکھ اشکبار کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت اور صحافی نے بتایا کہ یہ بچہ ایک روز قبل پیدا ہوا اور اس کا برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے سے قبل اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے

اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں، بغیر تحقیق کے باتیں کر رہے ہیں جس نے بھی کہا ثبوت دیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق شرح سود 22 فیصد پر  برقرار  رکھنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دوسری ششماہی میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہےگا

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ  خریف کی فصل کے ابتدائی تخمینے حوصلہ افزا ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اتار  چڑھاؤ اور گیس کے نرخوں کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو خطرات  رہیں گے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر کے نواح میں پہنچ کر شمال سے جنوب میں جانے والی اہم شاہراہ کو بند کر دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ٹینک صلاح الدین اسٹریٹ تک پہنچ گئے تھے جس کے بعد وہاں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

IONE BELARRA نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے لوگ جہنم کی طرح راتیں بسر کر رہے ہیں، اسرائیل ناصرف ان لوگوں پر بڑے پیمانے پر بمباری کر رہا ہے جو اپنا دفاع بھی نہیں کر سکتے جن میں بچے، حاملہ خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں بلکہ اسرائیل نے غزہ کے لیے مواصلات کے تمام ذرائع، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سے رابطے بھی منقطع کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا مجھے معلوم ہے کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ غزہ کے لوگوں کے لیے کون کچھ کر سکتا ہے، اگر ہم کچھ کیے بغیر انسانیت کے خلاف اسرائیلی جرائم کو دیکھتے رہے، اگر ہم نیتن یاہو کو اجازت دیتے رہے اور اقوام متحدہ کو ایک غیر فعال ادارہ بنا دیا اور اس کے سیکرٹری جنرل کی توہین کرتے رہے تو میرے پاس اس حوالے سے آج واضح پیغام ہے کہ میں بہت افسردہ اور غصے میں ہوں