پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا اور گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے قیمت نہیں بڑھائی گئی تاہم پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کردیے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا جبکہ ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کےلیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسسز کے طلبا سے خصوصی گفتگو میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ انتخابات کی تاریخ کا آئینی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے اور وہ ہی اس کا اعلان کرے گا۔

ایک طالب علم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت  آئینی  طریقہ کار سے قائم ہوئی ہے، سابقہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور  قائد حزب اختلاف نے آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے میری بطور نگراں وزیر اعظم نامزدگی کی

فصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کی زیر صدارت منعقدہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں پولیس فورس کو امن وامان کی موجودہ صورت حال کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں ایلیٹ فورس قائم کرتے ہوئے ان کی جدید طرز پر تربیت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ٹاسک فورس نے غیرمجاز افراد کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بلانے کی ہدایت کی۔

فصیلات کے مطابق نارتھ کراچی ضلع وسطی کا رہائشی 22 سالہ طالبعلم محمد ارسل بیگ نگلیریا سے جاں بحق ہوگیا، محمد ارسل کو 27 اکتوبر کو نجی اسپتال میں لایا گیا تھا۔

محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا مثبت آیا تھا، اہل خانہ کے اسرار پر علاقے سے پانی کے نمونوں کے حصول کے لیے ٹاؤن سرویلنس کوآرڈینیٹر کو مطلع کردیا گیا ہے۔