سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اور فاروق نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

بیان حلفی میں ابصار عالم کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے دوران بطور چیئرمین پیمرا مجھ پر اور حکام پرسابق ڈی جی سی فیض حمید کا شدید دباؤ تھا، انہوں نے صحافی نجم سیٹھی کے خلاف ایکشن لینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا اور فیض حمید نے حسین حقانی پر پابندی عائد کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا لیکن ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے غیرقانونی طور پر مقیم لوگوں کو پہلے وقت دیا، ان کے کاروبار یا دیگر طریقوں سے ان کو پریشان نہیں کیا، ہم نے ان پر مکمل طور پر پابندی نہیں لگائی، یہ اپنے ملک جائیں ویزا لیں پھر آسکتے ہیں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین  نےکی جس دوران کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی ، سرکاری وکلا عمر اشتیاق، محمد  شرجیل،  ایف آئی اے،  وفاقی حکومت کےاسپیشل پراسیکیوٹر اور  طلب کردہ 5 سرکاری گواہان بھی کمرہ عدالت میں موجود  تھے

مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب اسرائیلی افواج پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانے پر اتر آئی ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ پروحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم  100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈی نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری کرکے ممکنہ طور پر بین الاقوامی قوانین کو توڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے دفاع کے حق کو تسلیم کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ انسانیت کے تحفظ کے قوانین پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔