سکیورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک*جیل میں 8 کمرے عمران خان کے زیر استعمال اور علاج کیلئے 9 ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہیں، ذرائع*پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ40 ہزار سے زائد افراد اپنے ممالک واپس جاچکے‘*لاہور ہائیکورٹ کا شہر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم*فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی غیر قانونی، جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ چیف جسٹس*ن لیگ نے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں*لوڈ شیڈنگ پر شہری سیخ پا: بل وزیراعظم آزاد کشمیر کو بذریعہ ڈاک بھجوا دیے*شیل، سعودی کمپنی کو پاکستانی یونٹ فروخت کرنے کو تیار*اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.9 فیصد رہی، ادارہ شماریات*آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع*رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ؛ برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی*زخمی فلسطینیوں کےعلاج اورغیرملکیوں کے انخلا کیلیے رفح بارڈر کھول دیا گیا،مزید تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع جیل حکام کے مطابق جیل میں 8 کمرے چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں جبکہ ان کے کھانے اور علاج کیلئے 9 ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہیں۔

ذرائع جیل حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو  ٹی وی کے 10 چینل دکھائے جاتے ہیں، ہر گھنٹے بعد چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے جبکہ  بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ورزش کرنے کیلئے سائیکل اور لوہے کا راڈ بھی لگایا گیا ہے جبکہ جیل میں واک کرنے کے لیے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ40 ہزار 322 افراد اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں اور یہ تمام افراد رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کاعمل شروع ہوچکا، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی بھی جاری رہےگی۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے کمشنر لاہور کو  ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ اسکولز کالجز کے علاقوں میں اگر کالا دھواں چھوڑنے والا کارخانہ ہے تو اطلاع دیں

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے ابصار عالم نے اپنے بیان میں وزارت دفاع کے ملازم پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، اٹارنی جنرل صاحب کیا آپ ان الزامات کے بعد بھی نظرثانی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں؟

اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا ابصار عالم کے لگائے الزامات دیکھے ہیں، ہم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے، جس پر چیف جسٹس نے پوچھا ابصارعالم فیض آباد دھرنے کے وقت کیا تھے؟ اٹارجی جنرل نے جواب دیا فیض آباد دھرنے کے وقت ابصارعالم چیئرمین پیمرا تھے۔

جاتی امرا میں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ نے انتخابی عمل کا آغاز کر دیا ہے اور سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں منشور کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے 10 نومبر تک پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

راولاکوٹ میں شہریوں نے واجب الادا بلوں کے ساتھ پوسٹ آفس تک ریلی نکالی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر بھر سے تقریباً 37 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے، طویل لوڈ شیڈنگ اور بھاری بھرکم بل منظورنہیں۔

شہریوں نے کئی واجب الادا بل وزیراعظم آزادکشمیر کو بذریعہ ڈاک ارسال بھی کیے۔

دوسری جانب محکمہ برقیات کے مطابق احتجاج کے دوران تین ماہ میں بجلی کے بل اداکرنے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق شیل پیٹرولیم کمپنی کے مطابق توقع ہے کہ ریگولیٹری منظوری ملنے پر 2024 کی چوتھی سہ ماہی تک فروخت کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

جون میں شیل پیٹرولیم کمپنی نے بتایا تھا کہ وہ اپنے 77 فیصد شیئر ہولڈنگ بیچ کے پاکستان سے چلی جائے

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر سی پی آئی اکتوبر میں 1.08 اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیاد پر دیہی اور شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح بالترتیب 1.01 فیصد اور 1.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گی۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

دار الحکومت و گردونواح میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا جبکہ بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد ہو گیا۔

مظفر آباد کے بلند پہاڑی سلسلے کوہ مکڑہ، پیر ہسی مار، وادی لیپا اور نیلم کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، برفباری کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت مزید  گر گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے  جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  جولائی تا اکتوبر کے عرصے کے دوران  برآمدات میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے  مقابلے میں 0.66  فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے کے دوران درآمدات  میں مالی سال 23-2022  کے مقابلے میں  18.54 فیصد کمی آئی اور  درآمدات کا حجم 17 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا