عدالت کا کہنا تھا کہ منشیات جیسی برائی کے دور رس اثرات ہوتے ہیں، نشے کے عادی افراد کے باعث گھر تباہ ہوتے ہیں،علاج سے مالی بوجھ بھی بڑھتا ہے،منشیات جیسی برائی روکنے کے لیے تمام ادارے اقدامات کریں، امیدکرتےہیں منشیات جیسی برائی کی روک تھام کے لیے تمام ادارے بہتر کام کریں گے۔*
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی کمیٹیوں کے کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کراچی اور اندرون سندھ کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں اور نئی حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ 2013 کے عام انتخابات کے نتائج پرکرنے پر غور کیا گیا۔*
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہوا جس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سامنے آئے شواہد کی روشنی میں جسٹس مظاہر نقوی کو نوٹس جاری کیا گیا۔*
سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکاز میں کہا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی 14 روز کے اندر اظہار وجوہ نوٹس کا جواب دیں۔*
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ علاقے رزمک میں ہوا۔
دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے جن میں انس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں۔*
آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہید لانس نائیک احسان بادشاہ کی عمر 33 سال اور تعلق کرک سے تھا جبکہ 30 سال کے لانس نائیک شہید ساجد حسین کا تعلق ضلع کُرم سے تھا۔*
اسموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی سیل کی گئی 84 فیکٹریاں دوبارہ سر بمہر کرنےکا حکم دیتے ہوئے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
ایل ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر 84 فیکٹریاں سیل کی گئی تھیں جنہیں ماحولیات ٹریبونل نے ڈی سیل کر دیا ہے، ضلع ننکانہ میں فصلوں کی باقیات جلانے پر ذمہ دار افسروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔*
کراچی کے صنعت کاروں نے گیس ٹیرف میں 130 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر کے پہلے ہفتے سے مرحلہ وار بنیادوں پر اپنی برآمدی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان منگل کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں شہر کی ساتوں صنعتی علاقوں کے صدور، ٹاؤلز مینوفیکچررز اور ریڈی میڈ گارمینٹس کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار شیخ نے کہا کہ گیس نرخ پر صنعتی شعبے کے شدید تحفظات ہیں، گیس قیمت کے معاملے پر ہونے والی زیادتی کو ہر سطح پر اٹھایا ہے، چھوٹی بڑی صنعتیں چلانے میں شدید مشکلات ہیں،چھوٹی و درمیانی درجے کی صنعتوں کی بڑی تعداد بند ہوچکی ہیں لیکن اب بڑی نوعیت کی صنعتیں بھی بندش کی راہ پر گامزن ہیں۔*
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے پاکستان میں امریکی سفیر کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے متعلق سوال پوچھا۔
جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ کسی بھی سفیر کی ایسی ملاقات سے متعلق جاننے کے لیے میں تجویز کروں گا کہ آپ سفارت خانے سے رجوع کریں۔ وہ زیادہ درست معلومات دے سکتے ہیں۔