رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط  لکھ دیا، جس کے مطابق 2020ء میں خریدی گئی 61 ملین کی مرسڈیز بینز نیلام کی جائے گی جب کہ پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلام کی جائے گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئینی عہدوں کے لیے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں۔ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا جب کہ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے کی سطح پر آ گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر انٹربینک ریٹ 285روپے سے نیچے آگئے جب کہ اوپن ریٹ بھی 286 روپے کی سطح پر آگئے۔ کاروباری دورانیے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 66 پیسے کی کمی سے 284روپے 50 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم رسد بہتر ہونے کے باعث غیرملکی کمپنیوں کی زرمبادلہ میں منافع اپنے ہیڈ کوارٹرز بھیجنے کے دباؤ سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 284روپے 96پیسے پر بند ہوئی

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، چودہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق  فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے نواحی علاقے سے میاں بیوی اور تین بیٹیوں کی لاشیں ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو حالات اور قرض سے پریشان شخص طاہر نے بیوی بچیوں کو نیندآور گولیاں کھلا دیں،بیوی بچے بےہوش ہوگئے تو ملزم نے ہتھوڑے مار کر ان کو قتل کر دیا جس کے بعدطاہر نے خود بھی زہریلی گولی کھا کر خودکشی کر لی۔

پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کے لیے توہین عدالت کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔

حکم نامے میں پوچھا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کر رہی ہے، اگر کر رہی ہے تو ایسے میں کیا پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر یہ بھی وضاحت دیں کہ کیا پی ٹی آئی کو مہم جلسوں کی اجازت نہ دینے پر نگران حکومت کے خلاف کوئی کارروائی کی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری 7 روزہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کردیے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 109 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر سے ہوا تھا جس میں دو مرتبہ توسیع ہوئی اور آج جمعہ کی صبح جنگ بندی کا وقت ختم ہوگیا جس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں7 روز کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شمالی غزہ میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں