آزادکشمیر گڑھی دوپٹہ بڈھیارہ کے مقام پر کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
مظفرآباد سےچکوٹھی جانے والی کوسٹر بڈھیارہ شریف کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا جب کوسٹر دریائے جہلم کے کنارے جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرآباد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے مظفرآباد منتقل کردیا
زہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ دو روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 700 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غزہ کی رہائشی عمارتیں جارحیت کا نشانہ بن گئیں ،بمباری سے غزہ شہر کو پانی پہنچانے والی مین سپلائی لائن بھی متاثرہوئی جبکہ صیہونی فورسز نے غزہ میں 2 دن کےاندر 450 سے زائد مقامات کو ٹارگٹ کیا۔
خان یونس، جبالیہ کیمپ اور النصر اسپتال کے اطرا ف میں بھی شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں دو روز میں 700 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ مقامی ذرائع کے مطابق جنگی طیاروں نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں 2 گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہوگئے۔
چلاس: گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم سے گزرنے والے مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید اموات کا بھی خدشہ ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے، فائرنگ کا شکار مسافر بس ضلع غذر کے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جارہی تھی، ایک درجن سے زائد زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر میں مسافر بس پر بزدلانہ دہشتگردی کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت حملے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ مجرمان کی گرفتاری کیلئے حکومت اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے تمام اخراجات حکومت گلگت بلتستان ادا کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنائے گی جس کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرموں کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے گئے ہیں،