نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے۔

فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اسلام آباد: بجلی کے بعدگیس بھی مزید مہنگی کرنےکی تیاری کرلی گئی ہے۔

سوئی ناردرن  نے گیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی  درخواست  اوگرا میں دائر کردی ہے۔

 سوئی ناردرن نےگیس1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنےکی درخواست کی ہے، سوئی ناردرن نےگیس کی قیمت میں اضافہ یکم  جولائی2023 سے  مانگا ہے، درخواست 24-2023کی ریونیو ضروریات میں کمی پورا کرنےکے لیے دائر کی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر  نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیے ہیں۔

اکبرایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائرکر دی ہے ۔

ان کی درخواست میں  پی ٹی آئی کے 2 دسمبر کو ہونے والے انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن قواعد و ضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی اور طریقہ کارکا نہیں بتایا گیا ، 2  دسمبرتک انتخابات کے بارے میں معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر نہیں تھیں۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  نے7 لاکھ سے زیادہ نان فائلرز کو نوٹس جاری کر دیے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع  نہ کرانے والوں کو نوٹس آئی ایم ایف کی رہنمائی کے بعد جاری کیےگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نان  فائلرز کو  نوٹس بینکوں  اور  بجلی کے بلوں کے مطابق جانچ کرکے بھجوائےگئے ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع  نہ  کروانے  والوں  سےکہا گیا ہےکہ  وہ فوری طور پرگوشوارے  جمع کرائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس کے بعد ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائےگی، دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی کے کنکشن  منقطع  کر دیے جائیں گے۔

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز جاری کردیے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑروپے جاری کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے اور اب مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جاچکے۔

واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا