اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف کیس میں شریک ملزمان کے اشتہارجاری کردیے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ریفرنس کے شریک ملزمان شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، ضیاءالمصطفیٰ اور فرح گوگی کے اشتہار جاری کیے گئے ہیں جو جوڈیشل کمپلیکس پر چسپاں کردیے گئے ہیں۔
9
ملزمان کو 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر اکبر ایس بابر سمیت دیگر درخواستوں گزاروں کو سننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف 14 درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی۔
درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر گئے تاہم ہمیں کاغذات نامزدگی سمیت دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئی، ہمیں پی ٹی آئی کے انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے محروم رکھا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جس میں اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 46 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی قدیم اور سب سے بڑی مسجد پر بمباری کی اور اسے شہید کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 650 سال قدیم العمری مسجد کو بمباری سے شہید کر دیا۔
ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیرترین نے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ، ایازصادق اور آئی پی پی کے سینیئر رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے
نیب کی تفتیشی ٹیم نے بشریٰ بی بی کو فائنل کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 دسمبر کو طلب کر لیا۔
نیب نے نوٹس میں بشریٰ بی بی کو 11دسمبر صبح 10 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔td=M
قومی احتساب بیورو کے نوٹس میں بشریٰ بی بی کو کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے لاکھوں مالیت کے تحائف ملے
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا غیر قانونی مقیم افراد میں سے 4 لاکھ 82 ہزار سے زائد واپس چلے گئے، 90 فیصد غیر قانونی مقیم غیر ملکی ازخود واپس چلے گئے ہیں، کسی کے ساتھ بداخلاقی اور بدتہذیبی نہیں کی گئی۔
ایک سوال کے جواب میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا پاکستان میں سیاست کا حق پاکستانیوں کو ہے، رجسٹرڈ غیر ملکی پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے، غیر ملکیوں کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔
ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کئی زخم ایسے ہوتے ہیں جو کبھی بھرتے نہیں لیکن ہم نے کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اس گرداب سے باہر نکالا جائے، ملک کیلئے کچھ کرنے کی نیت لے کرمیدان میں آئے ہیں، سیاست کے میدان میں جوش و جذبے کے ساتھ ایک پروگرام لے کر آئے ہیں۔