اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم افرادکے خلاف آپریشن جاری ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ قانونی دستاویزات کے حامل افرادکےخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، سیاسی سرگرمیوں میں ملوث غیر مقیم افرادکو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے، غیر ملکی کسی بھی دستاویز پر آیا ہو، سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی صورت میں ڈی پورٹ کیا جائےگا۔
پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 42.68 فیصد ہو گئی۔
جبکہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں ہفتہ وار مہنگائی 1.16 فیصد بڑھی۔
کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مالی سال کے آغاز پر معیشت کو متعدد چیلنجز درپیش تھے، چیلنج کوقبول کرتے ہوئے ڈالر کی قیمت کو نیچے لے کر آئے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا۔
مزید کہا کہ معیشت کی بہترصورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، کراچی اسٹاک مارکیٹ اس وقت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، معیشت کی بہتری کے لیےسرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتے رہیں گے۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سٹاک مارکیٹ پہلی بار 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں 1505 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 66 ہزار 223 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیوپلمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) کے مطابق صوبہ سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹر تک کھدائی کی گئی، درس کنواں سے 8.51 ملین 85 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی جب کہ کنویں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی فہرست لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جمع کروا دی گئی، جس کے مطابق شیخ رشید جی ایچ کیو حملہ کیس، حساس ادارے کے دفتر پر حملہ، پتھراؤ، جلاؤ گھیراؤ کیس، آرمی میوزیم پر حملہ کیس، رحمان آباد میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمے سمیت 10 کیسز میں نامزد ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف سابق وزیر داخلہ کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر کل 9 دسمبر کو سماعت کریں گے۔