پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 11اور 12 دسمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں ایک اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے مؤثر انداز میں تلاش کیے گئے اور آپریشن میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
وزارت مذہبی امور نے سرکاری اور سپانسرشپ حج سکیم کی درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے نگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نے کہا کہ حج پیکج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ایک لاکھ روپے کمی کی گئی تھی تاہم ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے 27 نومبر سے 12دسمبر تک کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے سپانسر شپ اور سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی میں 10 دن مزید بڑھائی ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 27 نومبر کو شروع کیا تھا ، 12 دسمبر تک 40ہزار 175 حج درخواستیں موصول ہوئیں، رواں سال سرکاری اور سپانسر شپ سکیموں کے تحت حج درخواستوں کا کوٹہ 89ہزار سے زائد مقرر کیاگیا تھا۔
رواں سال مجموعی طورپر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اکبرایس بابر سمیت دیگر درخواست گزار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو نوٹس کی کاپی مل گئی؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جی نوٹس کی کاپی مل گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ، سائفر کیس ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء اور اہل خانہ بھی اڈیالہ جیل پہنچے ۔
دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا کی رسائی جیل ٹرائل تک نہیں ، اوپن ٹرائل کے مقاصد پورے نہیں ہورہے، اوپن ٹرائل اسطرح نہیں ہوتا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جج سے مکالمہ میں کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں میں کسطرح مینیج ( manage ) کررہا ہوں ، ابھی بھی ایک گھنٹہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے پاس بیٹھ کر آیا ہوں۔
پریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس میں عدالت کی معاونت کیلئے 9 معاونین مقرر کر دیئے۔
دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ پھانسی کا فیصلہ سپریم کورٹ سے برقرار رہا، نظرثانی کی اپیل بھی مسترد ہوئی، عدالت کا فیصلہ حتمی ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں 11 سال بعد سماعت ہوئی جسے براہ راست نشر کیا گیا۔
اقوامِ متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ کا امکان ہے جسے گزشتہ ہفتے 15 رکنی سلامتی کونسل میں امریکا نے ویٹو کر دیا تھا۔