لم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، انتقام نہیں چاہتا لیکن حساب لینا تو بنتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے آٹھویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ سالوں بعد پارٹی عہدیداران سے گفتگو کر کے خوشی ہو رہی ہے، جعلی مقدمات سے بریت پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، یہ مقدمات ہماری حکومت ختم کرنے کے لیے بنائے گئے تھے، لیکن پارلیمانی رہنماؤں اور کارکنوں کو میری بےگناہی کا یقین تھا

 اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست عروج پر ہے، ہم مل کر ملک اور صوبے کی قسمت بدلیں گے۔

خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی کی جدوجہد میں خواتین نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، ہر مشکل وقت میں خواتین ورکرز نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے، یہ خواتین کی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے بینچ میں ایک خاتون جج بیٹھی ہے۔

گران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمیں کبھی خوفزدہ نہیں کر سکتے، دہشت گرد ہاری ہوئی اور ہم جیتی ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گرد حملے میں زخمی افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے جذبے جوان ہیں، جن کے حوصلے کے لیے میں گیا انہوں نے مجھے حوصلہ دیا

 پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ میں فرنچائزز کی جانب سے بڑے ناموں کا انتخاب جاری ہے۔

لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونیوالی پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹرز شریک ہیں

امریکا کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی گئی، قرارداد کے حق میں 153ووٹ پڑے جبکہ 10ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 23 ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینےکا فیصلہ معطل کر دیا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بنچ کا حصہ تھے۔

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق 24 دسمبر سے 8 جنوری تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی


احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔