بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں  اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  دہلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے  اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع دی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

عدالت نے کہا ہےکہ  چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں کو بھی فریق بنایا گیا جب کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کر دی۔

درخواست میں توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی تھی۔

ڈی سی کے احکامات میں کہا گیا ہےکہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور ان سے تفتیش درکار ہے لہٰذا ان کی نظر بندی کے آرڈر جاری کیے جاتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے پارٹی قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں بلال یاسین نے بتایا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جہاں آر او نے سوال و جواب کیے اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے فردوس شمیم نقوی پر دباؤ ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حکام کو فردوس شمیم کے خلاف عدالتی احکامات کےبغیر کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قراردینے کا محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتوں میں کاروبار شاندار رہا اور 100 انڈیکس نے نئے ریکارڈ بنائے  تاہم آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا۔

کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 467 پوائنٹس کم ہوکر 61237 پر رہا اور کاروبار کے دوران پوائنٹس میں مزید کمی ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے  سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ ایمبولینسوں کو زخمیوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی بمباری سے کل 250 فلسطینی شہید ہوئے۔