عرب میڈیا کے مطابق حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ 2023 میں عمرہ زائرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس 2023 میں عمرہ زائرین کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا جس دوران مجموعی طور پر 50 لاکھ اضافی زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول بھی فراہم کردیں
ذرائع کے مطابق سرکاری اسپانسرشپ حج اسکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 4 ہزار درخواستیں ملیں۔
ذرائع نے بتایاکہ بچ جانے والا 21 ہزار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا جائے گا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ( پی ایس بی ) نے نیب انکواری کے دوران پانچ سال میں ہونے والے اخراجات کی رپورٹ جمع کرادی جس میں بتایا گیا کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 20 کروڑ سے زائد کی رقم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ادا کی۔
2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ کوچنگ اسٹاف کیلئے50 لاکھ اور دیگر اسٹاف کیلئے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا تھا۔
نوازشریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا، شہباز شریف کے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف بھی فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا، مریم نواز کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ بدھ کو سامنے آئے گا۔
پرویزالہٰی کے 4 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف فیصلے بدھ کو سنائے جائیں گے، پرویزالہٰی کے این اے 64 گجرات، پی پی 32,34، این اے69 منڈی بہاؤالدین، پی پی 42 منڈی بہاؤالدین، این اے 59 تلہ گنگ، پی پی 23 تلہ گنگ سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔
مونس الہٰی کے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف بھی فیصلہ بدھ سنایا جائے گا، مونس الہٰی کے این اے 64 گجرات، پی پی 32,34، این اے 69 منڈی بہاؤالدین سے کاغذات مسترد ہوئے تھ
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں چپڑاسی سمیت دو افراد کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے۔
توشہ خانہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ میں کہا گیا ہے کہ میں نے اپنے آفس بوائے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی اور اربوں کا فائدہ حاصل کیا، بطور وزیراعظم میں کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے آفس بوائے کا استعمال کروں، کیا ایسا ممکن ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف چپڑاسی سمیت دو افراد کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے، کیا یہ معاشرہ امر باالمعروف پر چل رہا ہے؟ جبکہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرہ اچھائی، برائی پر ہوتا ہے، اچھائی ختم تو معاشرہ ختم ہوجاتا ہے۔