اسرائیلی جارحیت کے خلاف واشنگٹن مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مظاہرین وائٹ ہاؤس کی جالیوں تک پہنچ گئے۔ مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب لندن میں بھی ہزاروں افرادنے ریلی نکالی، فلسطینی پرچم تھامے لوگوں نے فلسطین آزاد کروکے نعرے لگائے۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کیلئے پاکستان سے بھیجی جانے والی امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچ گئی۔

20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ گزشتہ روز پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز سے روانہ کی گئی تھی۔

امدادی سامان میں سرجیکل طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا اورحفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق نگران وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کی اس سال کی تھیم کے حوالے سے عالمی تنازعات کی روک تھام، عالمی نظام پر اعتماد کی بحالی اور معاشی بحران کے خاتمے کی حکمت عملی کے موضوعات پر مبنی تقاریب میں شرکت کریں گے۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق زیورخ آمد پر پاکستان کے جنیوا میں مستقل مندوب بلال احمد، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت اور اعلیٰ سفارتی حکام نے نگران وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

ذرائع نے کہا کہ پاک بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی کو حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی سے جوڑنا سراسر بے بنیاد اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاک بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی کو ٹاسک فورس 153 سے منسلک کرنے میں کوئی حقیقت نہیں، امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے خلاف ٹاسک فورس 153 بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت کو مسترد کر دیا تھا، پاکستان بحیرہ احمر میں ٹاسک فورس 153 اور آپریشن پراسپیرٹی گارڈین کا ہرگز حصہ نہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نئی دہلی بحر ہند میں جزیروں کے سلسلے کو اپنے اثر و رسوخ میں تصور کرتا ہے لیکن مالدیپ کا اب چین کی جانب جھکاؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

اتوار کو مالدیپ میں بھارتی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے دوران صدر محمد معیزو نے اپنے انتخابی نعرے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بھارت کو فوجیوں کے انخلا کے لیے 15 مارچ کی ڈیڈ لائن دی۔

یوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو21 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم اور فخر زمان کی سنچریاں بھی رائیگاں چلی گئیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں اور متعلقہ فریق کرسکتے ہیں نگران حکومت کے بس کی بات نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ خواتین مارچ جب سے چلا انہیں اسلام آباد تک پہنچنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،جب وہ اسلام آباد آئے ان سے کہا گیا کہ آپکو جلسہ کیلئے ایف نائن پارک دیا جاسکتا ہے ،لیکن انکا اصرار تھا کہ وہ ریڈ زون میں جائیں گے ۔

سینیٹر ہلال الرحمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔

قرارداد میں سینیٹر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے جبکہ صوبے میں الیکشن کی تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے، عام انتخابات کو 8 فرروی کے بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔

سینیٹر ہلال الرحمان نے کہا کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختونخوا میں شہریوں کو ساز گاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیداروں کے لیے الیکشن مہم چلانا مشکل ہو رہا ہے۔