دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے مقدمے کے فیصلے میں اسرائیل کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مقدمے کو قابل سماعت قرار دیدیا۔

عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہوئی تھی اور آج فیصلہ سنادیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل پر اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا جس پر عدالت میں فریقین نے حمایت اور مخالفت میں دلائل بھی دیئے۔

عالمی عدالت انصاف کی صدر جن کا تعلق امریکا سے ہے نے فیصلے میں کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ سننا جینوسائیڈ کنونشن کے تحت عدالت کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے

پاکستان میں حالیہ دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھارتی دہشت گردی کے شواہد ملنے پر حکومت نے اس معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے طے کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے معاملے میں دنیا کو بتانے کے لیے ہر سفارتی فورم استعمال کیا جائے گا۔

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم کو 8 فروری سے پہلے مناظرے کا چلینج دے دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کے ذریعے نواز شریف کو مناظرے کا چلینج دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت اور کہیں بھی مجھ سے بیٹھ کر مناظرہ کریں‘۔

پاکستان اور ایران کے سفیر آج سے اپنی پوزیشن پر بحال ہو گئے، پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اج جمعہ کو تہران پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں جبکہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ہفتے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستان کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ نگران وزیر خارجہ سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

حیات آباد فیز7 کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہنگامے کی وڈیو وائرل ہوگئی جس میں امام مسجد اورپی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی ہوتے دیکھی جاسکتی ہے۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ امام مسجد کے عمران خان کے خلاف بات کرنے پر اقبال آفریدی سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے  امام مسجد کو بانی چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔

اقبال آفریدی  نے امام مسجد سے کہا کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں ، سیاست کی بات کیوں کی، اس پر امام مسجد نے انہیں جواب دیا کہ میں نے حق بات کی ہے۔

بعدازاں  امام مسجد کو منافق کہنے پرنمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہرنکال دیا۔

واضح رہے کہ ا قبال آفریدی حلقہ این اے 27 ضلع خیبر سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور سیکیورٹی، اڈیالہ میں جاری ٹرائل کے حوالے سے عدالتی سیکیورٹی و انتظامات کا جائزہ لیا۔

میاں فاروق نذیر نے  قیدیوں کیلئے کئے گئے فلاحی اقدامات، قیدیوں ، حوالاتیوں ، نو عمر بچوں اور خواتین کے وارڈز کا بھی معائدہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سن کر موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔

راچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہونے کے باعث جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ بڑھ گئے

آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے تحت قسط کی موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 24کروڑ 30لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8ارب 27کروڑ ڈالر کی سطح پر آنے، درآمدی ڈیمانڈ محدود اور ادائیگیاں متوازن ہونے جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی  نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن  مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ دوبارہ 281  روپے سے تجاوز کرگئے

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے، بغیر قانون کسی کو کیسے محروم کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے علیحدہ علیحدہ کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت عظمیٰ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اَپاسٹِل آرڈیننس 2024ء جاری کردیا جس کا مقصد غیرملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی تصدیق کی پابندی ختم کرنا ہے۔

 آرڈیننس پاکستان میں شہریوں اور بیرون ملک مقیم افراد کی سہولت کیلئے جاری کیا گیا، اس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات سے متعلق 1961ء کے ہیگ کنونشن کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے یہ کنونشن بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کیلئے قانونی تصدیق/توثیق میں چھوٹ فراہم کرتا ہے

ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایزی پیسہ ایپلی کیشن میں ’’آڈیو نکاح نامہ‘‘ کا جدید فیچر متعارف کرادیا ہے، جس سے خواتین کو اپنی ازدواجی زندگی کے حقوق تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔