الیکشن والے دن بہت سے امیدوار اور ان کے حواری ووٹ حاصل کرنے کے لیے مختلف قسم کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ من پسند پکوانوں سے ووٹرز کو راغب کیا جاتا ہے، ووٹرز کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن تک لے جانے کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جاتی ہے یہاں تک کہ ماضی میں بہت سی مثالیں ہمارے سامنے آئیں جہاں پیسوں کے ذریعے ووٹ خریدنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
مگر الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت بہت سے ایسے معاملات ہیں جس کی خلاف ورزی پر آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس تحریر میں آپ کو بتائیں گے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے اگست 2023ء تک ترمیم شدہ قانون کے مطابق کون سے ایسے عمل ہیں جن سے بچ کر آپ خود کو سزا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ماضی میں منعقد ہونے والے انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اور پولنگ اسٹیشن کے اندر قانون پر عمل درآمد کروانے کے لیے ریٹرننگ افسران و پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیار تفویض کرچکا ہے۔ ان اختیارات کی روشنی میں اگر کسی حلقے کے متعلقہ الیکشن عملے کو یہ اطلاع موصول ہو کہ وہ شہری جو ووٹ ڈالنے کے لیے اہل ہے، اسے مذہبی، لسانی، صوبائی، برادری یا خواجہ سرا ہونے کی بنیاد پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جارہی تو ایسی صورتحال میں قانون کے مطابق الیکشن عملہ جامع تحقیقات کرنے کے بعد ملوث افراد کو تین سال تک قید کی سزا یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دینے کا مجاز ہے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے جس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا الیکٹرانک مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) آف لائن کام کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان اور انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، امیدواروں، ووٹرز انتخابی دفاتر کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔
77 صفحات اور 20 فائنڈنگز پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جج نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا، اعظم خان کا بیان سچائی پر مبنی تھا جس نے پراسیکیوشن کے دلائل کو مضبوط بنایا، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے سرکاری وکیل کے ساتھ بدتمیزی کی اور فائلیں پھینکیں۔
تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ کیس سائفر سے متعلق ہے جو وزارتِ خارجہ کو واشنگٹن سے موصول ہوا، پراسیکیوشن نے نہ صرف گواہان بلکہ دستاویزات پر مبنی ثبوت بھی پیش کیے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا نے قانون کا مذاق بنایا، سابق وزیرِاعظم اور سابق وزیر خارجہ سے ایسے رویے اور تاخیری حربوں کی توقعات نہیں تھیں، دونوں نے بطور وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اپنے عہد کی خلاف ورزی کی۔
گلگت میں سخت سرد موسم کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی کا اپنے مطالبات کے حق میں 31 ویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔
دھرنے میں قائدین اور حکومت کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں کیے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔
دھرنے سے چیف کوآرڈینیٹر عوامی ایکشن کمیٹی احسان علی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل تمام 15 مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتےدھرنےختم نہیں کریں گے۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ قومی صحت کی سفارش پر ہارڈشپ کیٹگری کے تحت عالمی منڈی میں خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے 146 انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
وزارت قومی صحت اور ڈریپ کی جانب سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ڈریپ کے آن لائن پورٹل کے ذریعے شہری مارکیٹ میں ادویات کی عدم دستیابی کے حوالے سے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے۔