وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائےگی، کمشنرراولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی انتخابات کی ساری مشق مذاق بن چکی ہے، 70 میں ہونے والی منظم دھاندلی سے ملک دو دلخت ہوگیا مگر تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان کی جانب سے سراج الحق کا بیان جاری کیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن پر قومی خزانہ سے50ارب ضائع کیے گئے، اس کا حساب کون دے گا، جماعت اسلامی انتخابات میں دھاندلی پر خاموش نہیں رہے گی

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں اطراف کی جانب سے دی گئی تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور معاملات پر کافی پیش رفت ہوئی، دونوں فریقین نے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید سفارشات کے لئے بروز پیر دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور 6 سیاسی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے نومنتخب ایک، پنجاب اسمبلی کی 3 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو امیدواروں نے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا

وزارت ریلوے کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ریل ٹرینوں کے کرایے میں 2 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور اضافہ فوری لاگو ہوگا۔ علاوہ ازیں نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو فوری نئے کرایوں پر ٹکٹ بکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر اور مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا

قذافی استیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی افتتاحی تقریب کے لئے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے خوب سراہا