سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے بارش اور برفباری سے متاثرہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں کی صورتحال بارے تازہ رپورٹ جاری کر دی۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے بالائی علاقے کیل ، لیپا ویلی ، حاجی پیر اور پیر چناسی شاہراہ بند ہے، شاہراہ نیلم کیل تک بحال، کیل سے تاؤ بٹ بند ہے، برفباری سے بند شاہراہوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع کوٹلی میں شدید بارشوں کے باعث 6 رہائشی گھر 2 دکانیں اور تین سکول متاثر ہوئے ہیں، جہلم ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مزید 6 گھروں کے نقصان کا خدشہ ہے، متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے
لم لیگ ن کی بلوچستان اسمبلی سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم کی جائیں گی، صدر ن لیگ بلوچستان کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم نہیں کی جائیں گی، ریٹرننگ افسر مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرست کو جاری کرے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کو خواتین کی مخصوص نشستیں 20اور اقلیتوں کی 6 نشستیں الاٹ کی گئیں۔
علاوہ ازیں نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی 6 اور جی ڈی اے کی ایک رکن منتخب ہوئی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں اقلیت کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے دو ارکان منتخب ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور اپنا کردار ادا کرے گی، پی ٹی آئی کا ہر قدم معیشت کی بہتری کے لئے ہو گا، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، جو 6 لوگ پہلے سے گئے ہیں ان کے علاوہ کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے۔
علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں جانے سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ضروری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو افسوس ہوا عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملنے نہ دیا گیا، الیکشن میں پری پول اور پوسٹ پول دھاندلی ہوئی۔
افغان طالبان نے غزنی شہر میں قتل میں ملوث دو مجرموں کو سرعام سزائے موت دیتے ہوئے گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق غزنی شہر میں ایک فٹبال کے میدان میں سپریم کورٹ کے عہدیدار عتیق اللہ درویش نے سزائے موت کے حکمنامے کو بلند آواز میں پڑھ کر سنایا جس پر طالبان کے سپریم لیڈر نے ہیبت اللہ اخوندزادہ نے دستخط کیے تھے۔
عتیق اللہ درویش نے بتایا کہ ان دو افراد پر ق
سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے کئی غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے سپریم کورٹ نے دوسری آئینی ترمیم(مسلمان کی تعریف) سے انحراف کیا ہے اور مذہب کے خلاف جرائم کے متعلق مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ ختم کرنے کے لیے کہا ہے لیکن یہ تاثر بالکل غلط ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
یونائیٹڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو صرف تین اوورز میں 29 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی مرحلے پر جارحانہ بیٹنگ کرنے والے ایلکس ہیلز 9 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد عقیل حسین کی وکٹ بن گئے۔
\