بغیر اجازت نامے کے حج پر سزا ہوگی؛ فوٹو: فائل

بغیر اجازت نامے کے حج پر سزا ہوگی؛ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب نے زائرین اور رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ حج سیزن 2024 میں ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر شرکت نہ کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق بغیر اجازت نامے کے حج کرنا غیر قانونی عمل ہے جس کی سزا رہائشیوں اور غیرملکیوں کے لیے قید کے ساتھ 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہوسکتی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب تارکین وطن کو 6 ماہ کی جیل ہوسکتی ہے اور سزا مکمل ہونے پر 10 سال کے لیے ملک بدر کردیا جائے گا۔

رائع کے مطابق صدر مملکت کے پاس قومی اسمبلی اجلاس پیر کو بلانے کی سمری کل بھیجی گئی ہے، صدرمملکت کا خیال ہے کہ وہ سمری کو15 دن تک روک سکتے ہیں۔ صدرمملکت کا مؤقف ہے کہ کوئی بھی سمری 15دن تک روکنے کا آئینی اختیار رکھتا ہوں۔

صدر کو بریفنگ دی گئی کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو لازمی بلا نا پڑے گا، آئین پابند کرتا ہے کہ انتخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس لازمی بلایا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی کا انتخاب پیر 26 فروری کو ہوگا۔

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 25 فروری شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، وزیراعلی کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال شام تک ہوگی۔ ایک امیدوار ہونے پر بھی بذریعہ ڈویژن انتخاب ہوگا۔

پاکستان نے گردشی قرضوں کا ’’اسٹیٹس کو‘‘برقرار رکھنے کا آئی ایم ایف کا ہدف حاصل کر لیا جو کہ 1.2ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں معاون ہو سکتا ہے تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اس شعبہ میں بہتری کا امکان نہیں۔

وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ گردشی قرضے میں اضافہ 385ارب پر رکھنے کا ہدف بجلی کی قیمتوں میں بروقت اضافے اور لائن لاسز میں کمی سے پورے کرلئے گئے۔

آئی ایم ایف تین ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے دوسرے جائزہ کے مذاکرات میں ان اہداف پر عملدرآمد کاجائزہ لے گا، تاہم نئی حکومت کی تشکیل کے پیش نظر اگلے جائزہ مذاکرات کی حتمی تاریخ نہیں دی۔