لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس، زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا، عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔

یاد رہے کہ زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں ضمانت کے لیے سابق وزیر اعظم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو مقدمات تھانہ ریس کورس، ایک نصیر آباد اور ایک مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو لکھے گئے خط کے معاملے کو وزیر خزانہ دیکھ رہی ہے۔

جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل کے 55ویں اجلاس کے موقع پر سیکریٹری خارجہ سائرہ سجاد قاضی نے سیکرٹری خارجہ نے عالمی انسانی حقوق کے فروغ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تمام انسانی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے طریقہ کار کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا بھی عہد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ نے ہائی کمشنر آفس پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کی نگرانی کریں تاکہ وہاں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جا سکے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

جمعہ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر سیّد غلام مصطفی شاہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسے اتوار دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔

اتوار کو ہونے والے اجلاس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔